مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ ماریہ واسطی
شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2019
لاہور ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص طو رپر جنسی ہراساں کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑے گا او ر انہیں کڑے سے کڑے اور مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہا کہ اگر خواتین یہ محسوس کریں انہیں کوئی تنگ کر رہا ہے تو انہیں خاموش بیٹھنے کی بجائے فوری اس پر آواز اٹھانی چاہیے تاکہ نہ صرف وہ شخص بلکہ اس سے جڑے ہوئے دوسرے لوگ بھی خبردار ہو جائیں گے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور یہی ا ن کا موثر ہتھیار بھی ہے ۔