فیصل آباد، نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے نعش دریا کنارے پھینک دی
شائع شدہ تاریخ 07 اکتوبر, 2019
فیصل آباد: نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے نعش دریا کنارے پھینک دی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد راہگیر عمران کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ احاطہ کھائی کے قریب نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے اس کی نعش دریائے راوی کے کنارے پھینک دی۔ راہگیر عمران، غلام عباس اور وریام کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قتل کی وجوہات اور مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔