سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادے حسین نواز کو خط لکھ دیا مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
شائع شدہ تاریخ 12 اکتوبر, 2019
اسلام آباد سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کی جانب سے خط ارسال کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی خط موصول نہیں ہوا . انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے بتا یا ہے کہ نواز شریف نے میرے لیے خط لکھا ہے . یہ خط تاحال موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے مندرجات کا علم ہے .حسین نواز نے بتا یا کہ نواز شریف کے خط کے حوالے سے کیپٹن صفدر بھی لا علم ہیں. واضح رہے کہ دو روز قبل نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھی خط لکھا تھا اور ان کے دھرنے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی .