دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک، سونم کپور
شائع شدہ تاریخ 24 اپریل, 2020
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اداکارہ سونم کپور نے پیغام میں لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ https://www.instagram.com/p/B_VFCJoFX8u/?utm_source=ig_web_copy_link سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔