حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ،صفدر ہاشمی
شائع شدہ تاریخ 25 جون, 2020
ملتان: امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ شہر میں آٹے چینی کا بحران موجود جبکہ حکومتی مشینری ٹھنڈے کمروں میں خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے ، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ چینی سکینڈل کی رپورٹ آتے ہی چینی بازار سے غائب اور انتظامی افسران ڈیوٹی سے غائب ہو گئے ہیں۔ حکو مت نے کورونا وبا پر عملی اقدامات نہ کرکے عام آدمی کی زندگی پہلے ہی دشوار بنائی ہوئی ہے اور اب چینی اور آٹے کا نہ ملنا عوام کے لئے مزید تکلیف کا سامان کر رہا ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی کنٹین، بک سٹالز اور سائیکل سٹنڈز کے ٹھیکیداروں کو ریلیف دیا جائے :نعیم اقبال انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام پریشان ہیں ان کے پاس جھوٹے دعووں اور تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ،چینی سکینڈل کھلتے ہی ان کے لوگ بھی لندن کا رخ کر گئے جس سے تبدیلی اور احتساب کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ، انہو ں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چینی اور آٹے کی قلت کا ازخود نوٹس لیں اور کارروائی کا حکم دیں تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے ۔