بھارت میں ریچھ کا خوفناک حملہ، بہن بھائی جان سے گئے
شائع شدہ تاریخ 07 اگست, 2026
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں جنگلی ریچھ کے حملے کے نتیجے میں بہن بھائی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ نارہارپور فارسٹ رینج کے تحت آنے والے گاؤں 'لارگاؤں مارکاٹولا' میں پیش آیا جہاں تین بہن بھائی کھیت میں موجود تھے کہ اچانک ریچھ نے ان پر حملہ کردیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 38 سالہ حلال خور جوری اور ان کی 40 سالہ بہن چمرین بائی کے نام سے گئی ہے جب کہ حملے میں ان کی ایک اور بہن خورین بائی بھی زخمی ہو ئیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق گاؤں والوں نے بتایا کہ ایک مادہ ریچھ منگل کے روز اپنے ایک بچے کی موت کے بعد غیر معمولی طور پر مشتعل اور جارحانہ ہو گئی تھی۔
گاؤں والوں کے مطابق بہن بھائی پر حملہ کرنے کے بعد مادہ ریچھ لاش کے پاس ہی بیٹھی رہی اور انہیں پنجے مارتی رہی۔
حکام نے مقامی افراد کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔