برطانیہ کے سنیما گھروں میں میٹا اے آئی گلاسز پر پابندی لگانے کی تیاری
شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی سنیما ایسوسی ایشن (یو کے سی اے) کی جانب سے پائریسی کے خدشات کے پیش نظر میٹا اے آئی اور دیگر اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
سنیما آپریٹرز ایسی پالیسیاں متعارف کروارہے ہیں جن کے تحت کیمرے سے لیس اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگائی جائے گی جن میں میٹا کے اے آئی گلاسز بھی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد پرائیویسی اور فلموں کی غیرقانونی کاپی (پائریسی)کے خدشات ہیں۔