انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

شائع شدہ تاریخ 19 اکتوبر, 2022
انٹربینک-میں-ڈالر-مہنگا-ہوکر-220-روپے-50-پیسے-کا-ہوگیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور پیر کو کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔ آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر  میں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 95 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔