اقراء عزیزاوریاسرحسین نے ایسی تصاویرشیئرکردیں
شائع شدہ تاریخ 16 اکتوبر, 2019
اسلام آباد اداکارہ اقراء عزیزاوران کے منگیتریاسرحسین ایک مرتبہ پھرمداحوں کی شدیدتنقیدکی ذدمیں آگئے اس سے قبل بھی اداکاریاسرحسین اوراقراء عزیزکوکئی مرتبہ مداحوں کی جانب سے شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑااوراب توایسالگتاہے کہ اس جوڑی کے ستارے گردش میں ہیںکیونکہ ان کے مداح تنقیدکرنے کاکوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،یاسراوراقراء عزیز آج کل چھٹیاں منانے کے لیے میامی میں موجودہیں اوراسی دوران دونوں سوشل میڈیاپروہاں کے خوبصورت لمحات اورپل پل کی تصاویربھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکررہے ہیں ، گزشتہ روز یاسرحسین کی جانب سے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی گئی جس میں وہ اپنی منگیتراقراعزیزکوگودمیں اٹھائے ہوئے ہیں اس تصویرکوا پ لوڈ کرنے کے بعدمداحوں نے دونوں پرخوب تنقیدکی ،عثمان ملک نامی ایک صارف نے یاسرحسین کی تصویرپرنصیحت کرنے کاانداز اپناتے ہوئے کہاکہ محبت ہوگئی ہے یاشادی ہوگئی ہے تھوڑی حدمیں رہیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہےتصویریں لینے کاواضح رہے کہ چندماہ قبل اداکاریاسرحسین نے ایوارڈ شومیں معروف اداکارہ اقراء عزیزکوشادی کی پیش کش کی تھی جس پراداکارہ نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی ،اوراس کے بعدبھی جوڑی پرمداحوں کی جانب سے شدیدتنقیدکی جارہی تھی