اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی تقاریراور بیانات پر پابند ی کیلئے توہین عدالت کی درخواست خارج
شائع شدہ تاریخ 14 اکتوبر, 2019
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر اوربیانات پر پابندی کیلئے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی . تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریراوربیانات پر پابندی کیلئے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے نوازشریف کی تقاریر اوربیانات پر پابندی کیلئے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی،عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پر درخواست خارج کی ،عدالت نے نوازشیر یف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کررکھا تھا .