اداکار شہریارمنور نے فلم کی کامیابی کاراز ہدایتکار اور پرڈیوسر کو قرار دیدیا
شائع شدہ تاریخ 16 جولائی, 2019
اسلام آباد اداکار شہریار منور نے کسی بھی فلم کی کامیابی کاراز ہدایتکار اور پرڈیوسر کو قرار دیدیا۔ سوموار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ وہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار کیساتھ ساتھ بطور پرڈیوسر بھی کام کر رہے ہیں اور ان کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کا راز کیمرے کے پیچھے ہدایتکار اور پرڈیوسر سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم آج کل کی نوجوان نسل کی عکاسی کررہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں کو کیسے لیتے ہیں۔فلم میں ان کا کردار ایک ایسے لڑکے کا ہے جو بہت جذباتی اور غصیلا ہے۔ اس فلم میں وہ اداکارہ مایا علی کیساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم عیدالا ضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔