اداکار دلجیت دسانج نے دوسری مرتبہ کرینہ کپور کیساتھ پیار کرنے کی ٹھان لی
شائع شدہ تاریخ 20 جولائی, 2019
ممبئی بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دسانج نے دوسری مرتبہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ پیار کرنے کی ٹھان لی، دونوں نئی فلم گڈ نیوز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں 2016 میں فلم اڑتا پنجاب میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دئیے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دلجیت دسانج ان دنوں اپنے نئی فلمارجن پٹیالہکی تشہیر میں مصروف ہیں،اس دوران ایک تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کی اداکاری، خوبصورتی اور شخصیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور بتایا کہ وہ جلد ہی ایک بار پھر کرینہ کپور کے ساتھ فلم گڈنیوز میں عشق لڑاتے نظر آئیں گی