کراچی کے ساحل پر افسوسناک واقعہ — 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے
شائع شدہ تاریخ 12 نومبر, 2025
منوڑہ کے ساحل پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کردی جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے دیگر 3 افراد کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق اس حوالے فوری طورپر یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہےکہ ان پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے یا نہیں۔