واٹس ایپ گروپس کے لیے نئے فیچرز جاری

شائع شدہ تاریخ 05 اگست, 2026
واٹس-ایپ-گروپس-کے-لیے-نئے-فیچرز-جاری

میٹا کی جانب سے مجموعی طور پر 3 نئے فیچرز واٹس ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس مختلف چیزوں کو آسان بنانا ہے۔

اسی طرح کسی گروپ کو بنانے کا عمل بھی بہت آسان کیا جا رہا ہے۔

اسمارٹ پول فیچرز

واٹس ایپ کی جانب سے پولنگ فیچر کو نئے ٹولز کی مدد سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ گروپ کے اندر فیصلے کرنے کا عمل آسان ہوسکے۔

صارفین اب ایکسپائری ٹائم سیٹ کرسکیں گے تاکہ پولز منتخب وقت پر خودکار طور پر بند ہو جائیں۔

اسی طرح زیادہ نجی ریسپانس کے لیے ووٹر کی شناخت کو چھپانے اور پول کو پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنے جیسے ٹولز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

نئے گروپس بنانا اب ہوا آسان

میسجنگ پلیٹ فارم میں کرئیٹ اے سیملر گروپ آپشن کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے صارفین کو کسی موجودہ گروپ کے اراکین کی چیٹ کی مدد سے ایک کلک پر نیا گروپ بنانے میں مدد ملے گی۔

گروپ مینشن

واٹس ایپ گروپس کے لیے سب سے بڑا فیچر نیا @all مینشن فیچر ہے، جس سے صارفین کسی گروپ کے تمام اراکین کو بیک وقت نوٹیفائی کرسکیں گے۔

یعنی الگ الگ ہر فرد کو ٹیگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس ٹول کا مقصد کسی فوری اعلان سے تمام افراد کو فوری پر آگاہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اگر کسی گروپ کے اراکین کی تعداد 32 سے زیادہ ہوگی، تو اس میں صرف ایڈمنز ہی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

البتہ صارفین @all نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرسکیں گے۔