مہوش حیات کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار
شائع شدہ تاریخ 27 جون, 2019
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے کرکٹ مقابلے میں پاکستانکی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مہوش حیات نے ٹویٹر پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت گئے، ہماری ٹیم نے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا، پوری قوم کی امیدیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے جوڑی ہوئی ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔