ملکہ ترنم نور جہاں مرحوم کے نواسے نے جائیداد سے حصہ نہ ملنے پرعدالت سے رجوع کرلیا
شائع شدہ تاریخ 02 اگست, 2019
لاہور ماضی کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں مرحوم کی جائیداد سے حصہ نہ ملنے پرنواسے احمد بٹ نے سول عدالت میں کیس دائر کر دیا، عدالت نے ملکہ ترنم نور جہاں کے بیٹے اصغر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور کی سول عدالت کے جج نوید انجم نے کیس کی سماعت کی، نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے بیٹے احمد بٹ نے اپنی نانی ملکہ ترنم نورجہاں کی وراثت سے حصہ کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے، احمد بٹ نے موقف اختیار کیا ہے ماموں اصغر شاہ نور سٹوڈیو کی جائیداد سے حصہ نہیں دے رہے،لہٰذا عدالت شاہ نور سٹوڈیو والی وراثتی جائیداد سے قانونی حصہ دینے کا حکم جاری کرے ، عدالت نے نورجہاں کے بیٹے اصغر علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔