محسن عباس نے قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں دی، فاطمہ سہیل
شائع شدہ تاریخ 16 اکتوبر, 2019
لاہور ماڈل فاطمہ سہیل پر تشدد اور دھمکیاں دینے کا معاملہ ، اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔ایڈیشنل سیشن جج اداکار محسن عباس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پرمقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔ واضح رہے ماڈل فاطمہ سہیل نے محسن عباس پرتھانہ ڈنفس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔ اداکار محسن عباس پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پر تشدد کیا اور قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی ۔ پولیس آج اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت کے روبرو جمع کروائے گی ۔