فلم ہیرمان جا کا میوزک البم جاری
شائع شدہ تاریخ 31 جولائی, 2019
اسلام آباد پاکستانی فلم ہیر مان جا کا میوزک البم جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ہیر مان جا کا میوزک البم جاری کر دیا گیا ہے ‘جس میںہربی سہارا یوکے کا گانا ’’ہیر مان جا‘‘ ، سہارا یو کے اور نیڈے کور کا’’اڈی مار‘‘ ، عبداللہ قریشی کا’’چن ماہی‘‘ اور رمیز خالد اور آئمہ بیگ کا ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ شامل ہیں۔ فلم کی کاسٹ میںحریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔