فصل کی باقیات جلانے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ
شائع شدہ تاریخ 25 نومبر, 2019
سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ متحرک، فصل کی باقیات جلانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج اٹھارہ ہزاری میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ متحرک، فصل کی باقیات جلانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنواحی علاقہ واصو کے رہائشی ملک حنیف اورڈال موڑکے رہائشی محمدصدیق نے اپنے علاقوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر محسن عالم نے ایس ایچ اوتھانہ اٹھارہ ہزاری علی رضا کے ہمراہ موقع پرپہنچ کرکارروائی کرتے ہوئے ا ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے ۔