فالوورز کم ہونے پر انوپم کھیر کا ایلون مسک سے دلچسپ سوال

شائع شدہ تاریخ 05 دسمبر, 2025
فالوورز-کم-ہونے-پر-انوپم-کھیر-کا-ایلون-مسک-سے-دلچسپ-سوال

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں، کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے؟

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔

فالوورز کم ہونے پر انوپم کھیر نے ایلون مسک سے سوال کرلیا
ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا__فوٹو: اسکرین گریب

ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کے فالوورز کی تعداد میں کمی پلیٹ فارم پر مسک کے بوٹ اکاؤنٹس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں۔