صاحبہ کے بعد ان کے شوہر افضل خان نے سوشل میڈیا پر ’’ آپ کا ریمبو ‘‘ کے نام سے چینل شروع کر دیا
شائع شدہ تاریخ 18 جولائی, 2019
اہلیہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا چینل شروع کیا ہے جسے بیحد پذیرائی مل رہی ہے ‘ گفتگو لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) اداکارہ صاحبہ کے بعد ان کے شوہر اداکار افضل خان نے سوشل میڈیا پر ’’ آپ کا ریمبو ‘‘ کے نام سے چینل شروع کر دیا ۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ ’’ لائف سٹائل ود صاحبہ ‘‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہیں ۔ ’’ آپ کا ریمبو‘‘ کے چینل پر ویڈیوز، بلاگز، شارٹ فلمز اور شوٹس کے علاوہ افضل خانہ اور صاحبہ کی ذاتی زندگی اور شوبز سر گرمیوں کے حوالے سے معلومات دی جاتی ہیں۔افضل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت پور ی دنیا میںپرستار موجود ہیں اور میں نے اپنی اہلیہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا چینل شروع کیا ہے جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ’’ آپ کا ریمبو ‘‘ کے ذریعے پرستاروں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہوں۔