شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،اداکارہ صنم چوہدری
شائع شدہ تاریخ 15 جولائی, 2019
اسلام آباد پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے خبر وں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق صنم چوہدری کی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر امریکا منتقل ہو رہی ہیں جس پر ان کا بیان سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔