بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتا ہوں، محمود اسلم
شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2019
اسلام آباد اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں اوراس بات کا اظہار کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔ محمود اسلم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئے کیونکہ ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور جب انہوں نے پہلی فلم’’دنیا‘‘ میں کام کیا تو اس کا معاوضہ 20 ہزار روپے ملا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنے میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ نے انہیں گھر کا کام اس لئے سکھایا تاکہ وہ کسی پر انحصار نہ کریں۔