امیتابھ بچن اوردپیکا پڈوکون سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں شامل
شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2019
لندن بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ برطانوی گلوبل ڈیٹا کمپنی ’یوگوو‘ نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا۔اس ادارے کی جانب سے کئے جانیوالے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کیلئے ووٹ کیا، اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے 20 مرد اور 20 خواتین شامل ہیں۔