اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 46 رہی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 627 ہے۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1588707960414294021?cxt=HHwWisCihaDenIwsAAAA این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 275 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 469 ہوچکی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 8 ہزار 237 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 8 لاکھ 73 ہزار 818 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 61 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ویکسی نیشن کی صورتحال ملک میں اب تک 13 کروڑ 95 لاکھ 45 ہزار 478 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 860 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔