شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

شائع شدہ تاریخ 24 جون, 2026
شعیب-اختر-کے-بڑے-بھائی-شاہد-اختر-انتقال-کر-گئے

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب اختر نے بتایا ہے کہ میرے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے بعد صارفین کی جانب سے سابق کرکٹر سے اظہارِ افسوس کرنے کا سلسلہ جاری ہے