ملک بھر میں آج موسم گرم، کئی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی

شائع شدہ تاریخ 30 اپریل, 2026
ملک-بھر-میں-آج-موسم-گرم،-کئی-علاقوں-میں-شدید-گرمی-کی-پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ ، موہنجو داڑو 44، حیدر آباد، سکھر 42، ملتان، ساہیوال 38، کراچی 35،لاہور 34، اسلام آباد، پشاور 33،کوئٹہ، مظفر آباد 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔