گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 07 مارچ, 2026
ایس پی کوسٹل ہائی وے نے بتایا کہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کے اہلخانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔