لکی مروت: نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 افراد زخمی
شائع شدہ تاریخ 07 اپریل, 2026
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔
پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشتگرد ہلاک
سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی نگرانی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس کی مؤثر کارروائی سے آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔