اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدہ، امریکا نے اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا
شائع شدہ تاریخ 27 جون, 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد فریم ورک معاہدے کا اعلان کیا جس پر امریکا، اسرائیل اور لبنان نے دستخط کیے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان کی خودمختار حکومت اور اسرائیل کی حکومت کے درمیان امریکی ثالثی اور حمایت سے ہونے والا یہ معاہدہ پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، تاہم ابھی مزید کام باقی ہے۔
ادھر امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کی پیش رفت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔
امریکا، اسرائیل اور لبنان فریم ورک معاہدے پر دستخط پر حزب اللہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
لبنان میں حزب اللہ رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے کہا کہ واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ حزب اللہ لبنانی حکام کے ہر اقدام کا مقابلہ کرے گی۔
حسن فضل اللہ نے کہا کہ حزب اللہ اپنے ہتھیاروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے تیار رکھے گی، لبنانی حکام کو ان کے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے۔