8 سالہ منتہا زہرہ کیس کا مرکزی ملزم مقابلے میں مارا گیا
شائع شدہ تاریخ 24 جون, 2026
سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) حکام کے مطابق ملزم ارسلان کو شواہد کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جھال چکیاں تین پلی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں مرکزی ملزم ارسلان موقع پر ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی، جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہلاک ملزم ارسلان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے کم سن بچی منتہا زہرہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے یہ کیس عوام میں شدید عوامی غم و غصے کا باعث بنا ہوا تھا۔