کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
پولیس کے مطابق عزیز آباد کے رہائشی دونوں بھائی عید کی شاپنگ کے لیے نکلے تھے، ایک نوجوان نویں اور دوسرا دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔
پولیس نے جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب ٹینکر کا ٹائر نکلنے سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔