کراچی میں سڑک کا گڑھا، کار خاتون سمیت دھنس گئی
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2026
پولیس کے مطابق شاپنگ مال کے قریب کار زمین میں دھنس گئی جس میں ایک خاتون بھی موجود تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار میں بیٹھی خاتون کو باہر نکال لیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کئی فٹ اندر چلی گئی اور آدھی سے زیادہ گاڑی میں پانی موجود ہے تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کیلئے متاثر جگہ کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔