دیامر: تیز بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے بند
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
پولیس کے مطابق سازین سے داسو کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ چلاس کے علاقے منیار کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہے۔
چلاس تا گلگت سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے، شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث مسافروں کو چلاس اور لوئر کوہستان میں روک دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مال بردار گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔