اوکاڑہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 19 فروری, 2026
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کار پر سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ کار کے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ہِٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔