Home / Uncategorized / زید علی کی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ رومانوی میوزک ویڈیو کے چرچے

زید علی کی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ رومانوی میوزک ویڈیو کے چرچے

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی پہلی بار اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں جسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

کامیڈین و یوٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ حال ہی میں ایک رومانوی گانے کی ویڈیو میں نظر آئے ہیں جس میں گلوکار و اداکار بلال خان نے اپنے آواز کا جادو جگایا ہے۔

گلوکار بلال خان کے اس گانے ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ یکم نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا جسے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

اس گانے میں بلال خان نے نا صرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ اس گانے کی لیرکس بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہیں۔

رومانوی گانے ’گلاں تیری میٹھیاں‘کی ویڈیو 4 منٹ 36 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں مہندی کی تقریب میں یوٹیوبر زید علی اپنی اہلیہ یمنی کے ساتھ دکھائے دیے ہیں۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 24 ہزاز سے زائد لوگوں کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔

گلوکار بلال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زید اور یمنیٰ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے اور اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Ban on wearing heels and jeans at university

باچاخان یونیورسٹی میں ہیل اور جینز پہننے پر پابندی کی سفارش

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نےعبایا لازمی قرار دے دیا ہے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *