Home / پاکستان / شادی کی تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون قتل

شادی کی تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون قتل

ساہیوال میں شادی کی ایک تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ساہیوال کے گاؤں 55 جی ڈی میں شادی کی تقریب میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ خاتون امینہ بی بی نے نواز نامی شخص کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈو الہٰ یار: سول اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم نواز نے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر اپنی رشتہ دار خاتون امینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولہ امینہ بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

About Rana Usman

Check Also

Mobile service shut down in Quetta

کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *