Home / پاکستان / ٹنڈو الہٰ یار: سول اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

ٹنڈو الہٰ یار: سول اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

ٹنڈو الہٰ یار کے سول اسپتال میں مبینہ طور پرغلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ورثا نے خاتون کی میت مرکزی شاہراہ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی اور اسپتال انتظامیہ کےخلاف احتجاج کیا۔

ورثا نے سول اسپتال انتطامیہ پر الزام لگایا کہ مریض زچگی کے بعد مکمل صحت مند تھیں تاہم نرس کےانجیکشن لگانےکے بعد خاتون کی حالت بگڑگئی اور ایمبولینس میں پیٹرول نہ ہونے کے باعث وہ مریضہ کو حیدرآباد بھی نہ لےجاسکے جب کہ اس دوران مریضہ کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید6افراد جابحق ، 671ئےکیسرپورٹ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالحفیظ لغاری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کے فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ معاملہ کا ڈپٹی کمشنر نےنوٹس لےکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی اور واقع میں ملو ث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

About Rana Usman

Check Also

Pakistan and Zimbabwe

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *