Home / ٹیکنالوجی / واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

فیس بک کی زیرملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے مخصوص صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ غیر ضروری پیغامات بھیجنے یا تنگ کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.20.201.10 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

اس فیچر کو ’آلویز میوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت صارف جس نمبر کو ایک بار میوٹ کرے گا تو اُس سے دوبارہ میسج نہیں آئے۔

فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی کانٹیکٹ یا گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت صارف کو واٹس ایپ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کسی گروپ کو میوٹ کرنے کی سہولت حاصل ہے البتہ اس فیچر کے بعد صارفین کی جان چھوٹ جائے گی۔

بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے طریقۂ استعمال

صارف واٹس ایپ کھول کر جب مطلوبہ چیٹ کو تھوڑی دیر تک پریس کر کے رکھے گا تو اُسے اوپر آئیکون بنے نظر آجائیں گے، جہاں 8 گھنٹے، 1 ہفتہ اور آل ویز کے آپشن ہوں گے جسے اپنی مرضی کے مطابق منتخب کرنا ہوگا۔

صارف اگر نوٹی فکیشن کو دوبارہ بحال کرنا چاہیے تو اُسے اسپیکر یا ان میوٹ پر کلک کرنا ہوگا۔

About Rana Usman

Check Also

Animation video gaming programme going to be a game-changer

ویڈیو گیمز کے شائقین کے لیے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں گیمنگ انڈسٹری کے سلسلے میں بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *