Home / پاکستان / اسلام آباد / کشمالہ طارق کی اپنی شادی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

کشمالہ طارق کی اپنی شادی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی سیاست دان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق رواں ماہ کی ابتدا میں چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں تاجر وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

کشمالہ طارق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کشمالہ طارق کی شادی کی نہیں بلکہ ڈھولکی کے دوران ڈانس کرنے کی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون سیاست دان کی شادی کی مزید تقریبات ہونا ابھی باقی ہیں، 29 اکتوبر کو محفل میلاد، 30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر طارق رشید سے ہوئی تھی جو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ممبر ہیں، ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔

خیال رہے کہ 48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں اور سیاسی جماعت مسلم لیگ ق سے وابستہ تھیں۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *