Home / پاکستان / دریائے کابل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے

دریائے کابل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے

ضلع خیبر کے علاقے کم شلمان میں 2 افراد دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل کےعلاقے کم شلمان میں 5 دوست دریائے کابل میں نہارہے تھے کہ اس دوران 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہربنس پورہ میں فائرنگ سے 2 افراد قتل 

دریا کنارے کھڑے ان کے ایک ساتھی نے اس دوران وڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر افراد اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم تمام کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوئیں۔

 امدادی ٹیم نے ڈوبنے والوں کی تلاش کی لیکن شام ہونے کے باعث امدادی کارروائی روک دی گئیں اور  آج دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

About Rana Usman

Check Also

Beware that someone called me crazy

خبردارجومجھےکسی نےپاگل کہا، سونیاحسین

اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی بیماری کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *