Home / پاکستان / کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کردیا، ملزم فائرنگ کے موقع پر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق الیاس گوٹھ سے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مقتولہ کے 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 5 اور 6 سال ہیں۔

ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور کی گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ادھر علی الصبح ملیر سٹی جوہر آباد میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی تھیں، مقتولین نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں افراد کو تیز دھار آلےسے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ سليم سائيں جبکہ مقتولہ کی شناخت حنا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی تھیں۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *