Home / ٹیکنالوجی / ٹوئٹر کے نئے فیچر ‘فلیٹس’ میں خرابی سامنے آگئی

ٹوئٹر کے نئے فیچر ‘فلیٹس’ میں خرابی سامنے آگئی

چند روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر میں نیا فیچر ‘فلیٹس’ شامل کیا گیا تھا جس میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر فلیٹ انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے اور اس فیچر کے تحت کوئی بھی تصویر ویڈیو یا پیغام 24 گھنٹوں بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔

لیکن اب فیچر میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلیٹس غائب نہیں ہو رہی جب کہ اس فلیٹس کو کون کون دیکھ رہا ہے اس کی فہرست بھی نہیں آرہی ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی فلیٹس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس شخص کو علم بھی نہیں ہوگا کہ اس کی فلیٹس کو کس نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

صارفین کی شکایت کے بعد ٹوئٹر نے خود تصدیق کی ہے کہ ان کے فلیٹس فیچر میں ایک بگ (خرابی) آ گئی ہے جسے جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا۔

About Rana Usman

Check Also

IT exports increased by 51% and exports reached 763 million

آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ اور برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2020 میں آئی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *