Home / پاکستان / دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری

دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری

کراچی: دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکام کی جانب سے پاکستانیوں کو نئی ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ صرف ان لیبارٹریز کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس قابل قبول ہیں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

دبئی حکام نے کہا ہے کہ دبئی پہنچے والے مسافروں کے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سروس سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ایئر پورٹ پر قابل قبول ہوں گے۔

یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنز پر لاگو ہوگا، اور حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں مسافروں کو کرونا کے حوالے سے 2 کیٹگریز (اے اور بی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب اور ترکی سمیت 30 ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جہاں سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ اور پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جب کہ کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آئے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *