Home / پاکستان / اسلام آباد / صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لکھا۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *