Home / پاکستان / نمازی کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی ؛ ویڈیو وائرل

نمازی کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی ؛ ویڈیو وائرل

قاہرہ: مصر میں ایک شخص کی اپنی دکان میں نماز پڑھتے ہوئے عین سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی۔

سب نے ہی ایک نہ ایک دن اس دار فانی سے کوچ کرجانا ہے لیکن موت ایسی ہو جس پر آسماں رشک کرے اور زمین والے اس کی خواہش کریں، کم کم ہی کے نصیب میں آتی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق مصر میں ایک شخص نے دکان کے اندر نماز کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت جان جانِ آفریں کی سپرد کردی جب وہ سجدہ کے حالت میں تھے۔ سجدہ وہ وقت ہوتا ہے جب ویسے ہی عبادت گزار اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔

دکان پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے اور 39 سالہ شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

اس شخص کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان کی مغفرت کی دعا اور ایسی موت پر رشک کا اظہار کیا۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *