Home / انٹرنیشنل / استنبول بم دھماکے کی مرکزی ملزمہ گرفتار

استنبول بم دھماکے کی مرکزی ملزمہ گرفتار

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے لیے بارود نصب کرنے والی مرکزی ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترکیہ پولیس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ استنبول کی معروف شاہراہ استقلال پر شامی کرد عورت نے بم نصب کیا تھا، دھماکے کی مرکزی ملزمہ کو وسطی استنبول سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے مسلح افراد کے ساتھ ملک کر دہشت گردی کی کارروائی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور 53 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ترکیہ کے ایک نجی ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شامی خاتون شہری نے اعتراف کیا ہے کہ اسے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے اس ضمن میں حکمنامہ موصول ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول بم دھماکے کی مرکزی ملزمہ کا نام احلام البشیر بتایا گیا ہے جس نے ابتدائی بیان پولیس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے باقاعدہ تربیت دی گئی تھی جس کے بعد وہ شام کے قصبےعفرین اور سرحدی صوبے ادلب کے راستے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئی تھی۔

About Junaid

Check Also

United Arab Emirates: New passport rules introduced

متحدہ عرب امارات : پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *