Home / پاکستان / اسلام آباد / پرائیوٹ سیکرٹری میں کورونا کی تصدیق، جج نے اپنا کمرہ از خود سیل کرادیا

پرائیوٹ سیکرٹری میں کورونا کی تصدیق، جج نے اپنا کمرہ از خود سیل کرادیا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کورونا کا شکار ہو گئے جس کے باعث سیشن جج نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر از خود کمرہ عدالت کو سیل کروا دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے سپرنٹنڈنٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیشن جج رخشندہ شاہین کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ذیشان جعفری نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 7 افراد جاں بحق

اس صورتحال کے بعد سیشن جج ایسٹ نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر کورٹ روم کو خود سیل کروا دیا جب کہ سیشن جج ایسٹ کا اضافی چارج ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو سونپ دیا گیا۔ 

انہوں نے وضاحت کی کہ بعض اخبارات میں سیشن جج رخشندہ شاہین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں آئی ہیں  جس میں کوئی صداقت نہیں البتہ ان کے اسٹاف میں شامل فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر از خود احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Pakistan and Zimbabwe

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *