Home / پاکستان / لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت

لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت ہے، لاہور میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق

دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں آج دہلی پہلے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے پر پرٹیکیولیٹ میٹرز انتہائی مضر صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 301 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹرز خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

PIA-plane-hijacked-in-Malaysia-crew-trapped

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملہ بھی پھنس گیا

پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *