Home / پاکستان / سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی

سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی میں گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق فیصلے سے براہ راست 2 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ ملازمین کی ترقیاں بھی 3 سال کے لیے روک دی گئیں، ہر سال میرٹ اور کارکردگی بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسکن چورنگی دھماکا گیس پائپ لائن لیکیج کا نتیجہ نہیں: ترجمان سوئی سدرن

کے الیکٹرک کے 114ارب سمیت ایس ایس جی سی کے اربوں کے بل واجب الادا ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو ذرایع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کے واجبات ایک کھرب سے بھی تجاوز کر گئے جبکہ کے الیکٹرک پی ایس او کی بھی کروڑوں روپے کی مقروض ہے۔

ذرایع کے مطابق الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہیں، کے الیکٹرک نے واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب ،50 کروڑ ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے، جو 100ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *